Live Updates

پی اینڈ جی پاکستان او آئی سی سی آئی ویمن اِمپاورمنٹ ایوارڈز میں’چیمپئن‘ کا اعزاز حاصل کر کے پرُ وقارہال آف فیم میں شامل

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 14 مئی 2025 18:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2025ء) پی اینڈ جی پاکستان کو  (P&G Pakistan)صنفی مساوات کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کرنے پر ساتویں سالانہ او آئی سی سی آئی ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز میں 'چیمپئن' کے اعزاز سے نوازا گیا ۔ اس اہم سنگ میل کے ساتھ، پی اینڈ جی اُن  دو اوّلین  اداروں میں شامل ہو گیا  جنہیں او آئی سی سی آئی کے ہال آف فیم  میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ اعزاز افرادی قوت اور کمیونٹی میں مساوات کو فروغ دینے میں ادارے کی  طویل مدتی قیادت اور مسلسل بہترین پریکٹسز  کا اعتراف ہے ۔

یہ ایوارڈز اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کی جانب سے اُن اداروں کو دیے جاتے ہیں جو جامع پالیسیوں، مساوی مواقع، اور صنفی توازن کے فروغ کے ذریعے پاکستان میں کام کے ماحول کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

او آئی سی سی آئی کے 200 سے زائد ممبران،  35 ممالک اور 14 شعبہ جات کی نمائندگی کرتے ہیں ، جو اس ایوارڈ کو پاکستان میں صنفی مساوات کے فروغ کے لیے بااثر پلیٹ فارم بناتے ہیں۔

پی اینڈ جی پاکستان کے نائب صدر اور چیف ایگزیکٹو افیسر، اویس یوسف نے کہا کہ ”یہ اعزازات  ہماری مستقل کوششوں اور اقدار پر مبنی قیادت کی عکاسی کرتے ہیں ۔ ہمارے ادارے میں خواتین کا کلیدی کردار ہے، اور ہماری سینئر قیادت میں خواتین  کی 50 فیصد سے زائد نمائندگی ہمیں ایک مثالی جامع ادارہ بناتی ہے۔

ہم او آئی سی سی آئی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے اقدامات کو تسلیم کیا اور ہمیں مزیدبہتر کرنے کا حوصلہ دیا ۔ ہم معیارات کو چیلنج کرنے، رکاوٹیں دور کرنے، اور ایک ایسا ماحول پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہیں جہاں ہر فرد کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع حاصل ہوں ۔ “

پی اینڈ جی کی مساوات اور شمولیت کی حکمت عملی کا مرکز اس کا فلیگ شپ اقدام WeSeeEqual# ہے،جو تقرری، کیریئر ڈویلپمنٹ، اور نمائندگی کے مواقع میں مساوات کو فروغ دیتا ہے۔

اس حکمتِ عملی کو ترقی پسند پیرنٹل لیو، ذہنی صحت کی وکالت، اور لاشعوری میں کی جانے والی تعصب پر مبنی تربیت جیسے اقدامات کا سہارا حاصل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، پی اینڈ جی جنریشن زیڈ  (Gen Z) کی شمولیت، اور جدید قیادت کے طریقوں کو فروغ دے رہی ہے جو آج کے ترقی پسند افرادی قوت کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں۔

او آئی سی سی آئی کے سیکرٹری جنرل، ایم عبدالعلیم نے کہاکہ :" ہم پی اینڈ جی کو ساتویں ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز میں ’چیمپئنز ایوارڈ‘ جیتنے اوراو آئی سی سی آئی کے ہال آف فیم میں شمولیت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یہ اعتراف اس بات کا مظہر ہے کہ پی اینڈ جی صنفی مساوات اور جامع کام کی جگہ کے اصولوں پر کس قدر پختگی سے کاربند ہے۔ اُن کی مسلسل قیادت کارپوریٹ سیکٹر کے لیے ایک مؤثر مثال ہے۔"

کام کی جگہ سے باہر بھی، پی اینڈ جی ایسے اسٹریٹجک شراکت داروں کے ساتھ مل کر معاشرتی اثرات مرتب کر رہا ہے جو محروم طبقات کو بااختیار بنانے پر مرکوز ہیں۔ HOPE اور اخوت اسلامک مائیکروفنانس کے ساتھ تعاون کے ذریعے 20,000 سے زائد لڑکیوں کی تعلیم کو ممکن بنایا گیا ، اور سینکڑوں خواتین کو مائیکرو لونز دیے گئے، جس سے پائیدار اور مضبوط کمیونٹیز کو فروغ ملا۔

STEM connector کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے پی اینڈ جی STEM (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھ)کے شعبوں میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، اور پاکستان بھر میں 1,500 سے زائد خواتین کی رہنمائی کی جا چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی NOWPDP کے ساتھ شراکت کے ذریعے معذور افراد کو مہارت کی تربیت، رہنمائی، اور ملازمت کے مواقع فراہم کر کے افرادی قوت میں شامل کیا جا رہا ہے۔

اس تاریخی اعزاز کی خوشی میں، پی اینڈ جی پاکستان اس عزم کی تجدیدکرتی ہے کہ وہ ادارے اور معاشرے  میں ہر سطح پر مساوات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم رہے گی۔ کمپنی اپنی عملی کاوشوں سے یہ ثابت کررہی ہے کہ  صنفی مساوات نہ صرف ایک سماجی ذمے داری ہے بلکہ کاروباری ترقی کے لیے بھی ناگزیر ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات