کراچی میں تیز رفتار رکشہ کی ٹکرسے ایک بچی جاں بحق ، رکشہ ڈرائیور گرفتار

بدھ 14 مئی 2025 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) سرجانی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاپرواہی سے رکشہ ڈرائیونگ کے دوران معصوم بچی کو جاں بحق اور بچے کو زخمی کرنے والے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتاررکشہ ڈرائیور نعمان ولد محمد یوسف نے خدا کی بستی میں تیز رفتار رکشہ سے ٹکر مار کر 12سالہ شیرل دختر انور کو جاں بحق اور 4سالہ عیان ولد انور کو زخمی کردیا تھا۔پولیس نے حادثے میں استعمال ہونے والے رکشہ نمبر ADD-0948 کو قبضے میں لیکرملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔