Live Updates

وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک سے یو این ہیبی ٹیٹ کے سینئر مشیر جاوید علی خان کی ملاقات

بدھ 14 مئی 2025 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک سے اقوام متحدہ کے ادارہ یو این ہیبی ٹیٹ کے سینئر مشیر جاوید علی خان نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پائیدار شہری ترقی، اس شعبے کو درپیش چیلنجز اور ان کے قابل عمل حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقین نے شہری ترقی کے عمل کو موثر، ماحولیاتی طور پر موزوں اور طویل المدتی مقاصد سے ہم آہنگ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر قومی شہری ترقیاتی حکمت عملی کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا تاکہ پاکستان میں شہری ترقی کے لیے ایک جامع، مربوط اور پائیدار فریم ورک وضع کیا جا سکے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات