ژ*محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے و وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی خصوصی احکامات

× بلوچستان کے ضلع سوراب کے تحصیل گدر میں فری چیسٹ میڈیکل کا انعقاد،سینکڑوں کی تعداد میں مختلف کے مریضوں کا مفت چیک اپ

بدھ 14 مئی 2025 22:20

،ْسوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2025ء) محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے و وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی خصوصی احکامات کی روشنی میں بلوچستان کے ضلع سوراب کے تحصیل گدر آر ایچ سی ہتھیاری میں ٹی بی کنٹرول پروگرام اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوراب کے اشتراک سے ایک روزہ فری چیسٹ میڈیکل کیمپ لگایا گیا،جہاں ٹی بی کنٹرول پروگرام کی طرف سے ڈسٹرکٹ ٹی بی کنٹرول پروگرام آفیسر میڈم ڈاکٹر ماہ گل خالق نے اپنی ٹیم کے ساتھ جبکہ پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن سے بشیر احمد (ڈسپنسر)خیر بخش،صبغت اللہ، رحیم بخش، محمد یحییٰ، فضل الرحمن،محمد یاسین اور ڈرائیور ظفر احمد نے فری چیسٹ میڈیکل کیمپ میں اپنی خدمات سرانجام دیدی اس دوران گدر کے دور دراز علاقوں سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ اپنی علاجِ معالجے کے لیے فری چیسٹ میڈیکل کیمپ کا رخ کیا، او پی ڈی میں 310 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور انہوں نے فری ادویات فراہم کی گئی اس موقع پر ٹی بی کنٹرول پروگرام کے خصوصی ٹیم نے بھی 37 مریضوں کے ایکسرے کیے گئے اور 26 مریضوں سے جین ایکسپرٹ ٹیسٹ لیے گئے اس فری چیسٹ میڈیکل کیمپ کی نگرانی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوراب ڈاکٹر سلیم احمد مستوئی اور اسسٹنٹ کمشنر سوراب شئے اکبر بلوچ وقتاً فوقتاً کر رہے تھے اور ساتھ ہی ساتھ آر ایچ سی ہتھیاری کے اسٹاف عبدالمالک عیسیٰ زئی،عبدالمالک زہری،عبدالستار حسنی،بابو عبدالنبی ریکی،محمد کریم ریکی،مطلب میروانی و دیگر نے فری میڈیکل کیمپ میں بھی اپنی اپنی خدمات سرانجام دے دیئے سیکورٹی کے حوالے سے لیویز فورس کے جوان تاج غلام مصطفیٰ ریکی نگرانی میں اپنی خدمات بہترین انداز میں سر انجام دے رہے تھے گدر کے عوام کے لیے ایک اور خوشخبری ٹی بی کنٹرول پروگرام کے ضلعی آفیسر میڈم ڈاکٹر ماہ گل خالق کی کوششوں سے گدر آر ایچ سی ہتھیاری میں ٹی بی کنٹرول پروگرام سینٹر قائم کیا گیا ہے جن کی تمام تر سہولیات آج میڈم ڈاکٹر ماہ گل خالق نے آر ایچ سی ہتھیاری کے انچارج کے حوالہ کر دیا۔