ضلع نصیرآباد کی یونین کونسل 29 میر واہ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی خالی نشستوں کے لیے انتخابی عمل ضلعی اسمبلی اجلاس

بدھ 14 مئی 2025 22:20

خ*نصیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2025ء) ضلع نصیرآباد کی یونین کونسل 29 میر واہ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی خالی نشستوں کے لیے انتخابی عمل ضلعی اسمبلی ہال ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوا ریٹرننگ آفیسر اور پریزیڈنگ آفیسر کی خدمات اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ نے سر انجام دیئے انتخابی عمل کے موقع پر پولیس کی نفری بھی تعینات کی گئی صبح 8 بج کر 30 منٹ سے شام چار بجے تک میٹنگ کا وقت مقرر کیا گیا تھا۔

یونین کونسل کے لئے چیئرمین نور محمد جتک جبکہ وائس چیئرمین کے لئے بخت بانو عمرانی کے مقابلے میں کسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے اس طرح یونین کونسل 29 میرواہ سے چیئرمین نور محمد جتک جبکہ وائس چیئرمین بخت بانو عمرانی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے اس موقع پر فاضل محمد ضلعی الیکشن کمشنر نصیر آباد، بابو مغل خان سیال اور بابو غلام جان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ جمیعت علماء اسلام کے رہنما مولانا عبداللہ جتک سمیت دیگر نے کامیابی حاصل کرنے پر چیئرمین اور وائس چیئرمین کو مبارکباد پیش کی یونین کونسل کی نشستوں کے لیے انتخابی عمل الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ریٹرننگ افیسر اور پریزائڈنگ افیسر بہادر خان کھوسہ نے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے چئیرمن اور وائس چیئرمین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔