Live Updates

بنگلہ دیش میں عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 18 مئی تک طلب

جمعرات 15 مئی 2025 11:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں19 مئی سے ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ سیکٹورل ڈیلی گیشن ٹو بنگلہ دیش‘‘ میں شرکت کے لئے 18 مئی تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش بنگلہ دیش میں 19 سے 23 مئی تک جاری رہے گی جس میں فرنیچر، دستکاری ،قالین ، جیم اور جیولری سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات