ایرانی اور یورپی سفارت کار ترکیہ میں کل ملاقات کریں گے

جمعرات 15 مئی 2025 12:50

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ دو مئی کو طے شدہ ملاقات ملتوی ہونے کے بعد ایران 16مئی کو یورپی فریقوں کے ساتھ اپنے جوہری معاہدے کے لییترکیہ میں مذاکرات کرے گا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ 11 مئی کو منعقدہ ایران۔امریکا مذاکرات کا چوتھا دور مشکل تھا کیونکہ ان کی توجہ افزودگی کے متنازعہ مسئلے پر تھی۔ انہوں نے مزید یہ امید ظاہر کی کہ ایران کا بنیادی مقف بہتر طور پر سمجھنے کے بعد دوسرے فریق کا طرزِ عمل زیادہ حقیقت پسندانہ ہو گا۔