
بین الااقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے پاکستان کی تمام ایٹمی سائٹس کو محفوظ قرار دے دیا
بھارتی ریاست پنجاب میں واقع بیس پر تابکاری کے بعد حکام نے الرٹ جاری کر دیا.رپورٹ
میاں محمد ندیم
جمعرات 15 مئی 2025
14:02

(جاری ہے)
بھارتی حکومت نے پاکستان کی جوہری تنصیبات کونقصان پہنچنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا لیکن آئی اے ای اے کی وضاحت کے بعد بھارت کے اس غبارے سے بھی ہوا نکل گئی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کسی ایٹمی تنصیب پر کوئی حملہ نہیں ہوا آئی اے ای اے کے ترجمان نے بھارتی جریدے ”انڈین ایکسپریس‘ ‘کو دیے گئے بیان میں کہا کہ پاکستان کے تمام ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں اور تابکاری کے اخراج سے متعلق گردش کرنے والی خبریں بھی مکمل طور پر بے بنیاد ہیں ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی جوہری تنصیبات بین الاقوامی معیار کے مطابق محفوظ ہیں اور کسی بھی قسم کا خطرہ لاحق نہیں. واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کی ایٹمی تنصیبات پر حملے اور تابکاری اخراج کے جھوٹے دعوے کیے گئے تھے جنہیں عالمی سطح پر مسترد کر دیا گیا ہے دوسری جانب پاکستانی حملے میں بھارت کے براہموس میزائل ڈپو کو پہنچنے والے نقصان کی تصدیق ہوگئی، بھارتی ریاست پنجاب میں واقع بیس پر تابکاری کے بعد حکام نے الرٹ جاری کر دیا انڈین نیشنل ریڈیالوجی سیفٹی ڈویژن کی رپورٹ نے بھی صورتحال کی سنگینی کی تصدیق کر دی ہے. بھارتی پنجاب میں براہموس میزائلوں کے ایک بڑے ذخیرے کو پاکستانی حملے میں شدید نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں علاقے میں تابکاری پھیلنے کے شواہد سامنے آئے بھارتی حکام نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بیس کے اطراف موجود آبادی کو فوری انخلا کے احکامات جاری کر دیے انڈین نیشنل ریڈیالوجی سیفٹی ڈویژن کی ابتدائی رپورٹ میں بھی تابکاری کے اخراج کی تصدیق کی گئی ہے، جس سے پاکستان کے اس موقف کو تقویت ملی ہے کہ حملے میں دشمن کی حساس دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا.
مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.