Live Updates

جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ،جنگ سے صرف اور صرف معصوم جانوں کا ضیاع ہوتا ہے، محبوبہ مفتی

جمعرات 15 مئی 2025 16:51

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے ، جنگ سے صرف اور صرف معصوم جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سری نگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو چاہیے کہ وہ امن کے لیے مخلصانہ کوششیں کریں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ، جنگ سے موت اور تباہی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا ،بے گناہ لوگ مارے جاتے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے جنگ بندی کی مخالفت کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ایئر کنڈیشنڈ اسٹوڈیوز اور ڈرائنگ رومز میں آرام سے بیٹھ کر جنگ بندی پر سوال اٹھاتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اپنے اہلخانہ کیساتھ سرحدوں پر وقت گزاریں تاکہ موت اور تباہی کی روزمرہ کی حقیقت کو سمجھ سکیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات