Live Updates

’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ پاکستان کا بھارت کو دندان شکن جواب، مقبوضہ جموں کشمیر میں پوسٹر چسپاں

جمعرات 15 مئی 2025 16:52

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے بھارتی جارحیت کے خلاف ایک موثر جوابی کارروائی پر پاکستان اور پاک افواج کو مبارکباد دی گئی ہے۔ پوسٹر وں میں پاکستانی پرچم کے علاوہ رافیل سمیت بھارتی جنگی طیاروں کو گرانے والے جے 10سی کی تصویربھی موجود ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق’’ آپریشن بنیان مرصوص ‘‘ کے حوالے سے یہ پوسٹر کئی آزادی پسند تنظیموں نے سرینگر اور دیگر علاقوں میں دیواروں، ستونوں اور کھمبوں پر چسپاں کیے ہیں۔پوسٹروں میں لکھا ہے’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘،بھارتی فوجی جارحیت کے خلاف پاکستان کا دندان شکن جواب ،پاکستان نے کشمیریوں کے دل جیت لیے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک افواج انتہائی مبارکباد کی مستحق ہیں،پیشہ وارانہ مہارت سے بھر پور طریقے سے لیس پاکستانی افواج نے بھارتی عسکری صلاحت کا پول کھول دیا،کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی تک ہرگز چین سے نہیں بیٹھیں گے،پاکستان نے بھارتی جارحیت کا اقوام متحدہ کے چارٹر 51 کے تحت جواب دیا اور اسکے توسیع پسندانہ عزائم خاک میں ملا دیے ،خطے کے امن پسند ملکوں کو پاکستان کا مشکور ہونا چاہیے جس نے خطے پر فرقہ وارانہ بھارتی ایجنڈے اور جارحانہ تسلط اور بالادستی کا بی جے پی ، آرایس ایس کا خواب چکنا چور کر دیا،پاکستان نے فرقہ وارانہ بھارتی ایجنڈے کے آگے بندھ باندھ دیا اور خطے میں طاقت کے توازن کو متوازی کیا‘‘۔

یہ پوسٹر سماجی رابطوں کی سائٹوںفیس بک، ایکس وغیرہ پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات