
امریکا ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنے کے بہت قریب ہے.صدرٹرمپ
تہران نے کچھ حد تک شرائط پر اتفاق کر لیا ہے‘ایرن سے طویل المدتی امن کے لیے بہت سنجیدہ مذاکرات کر رہے ہیں.امریکی صدر کی گفتگو
میاں محمد ندیم
جمعرات 15 مئی 2025
15:21

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایران کو روکنے کے دو طریقے ہیں، ایک بہت ہی اچھا طریقہ مذاکرات کا ہے، دوسرا تشدد کا ہے اور میں دوسرے طریقے سے یہ کام نہیں کرنا چاہتا ہوںمذاکرات سے واقف ایرانی ذرائع نے بتایا کہ امریکا کے ساتھ بات چیت میں اب بھی ”خلا“ کو پر کرنا باقی ہے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تنازعات کو حل کرنے کے لیے ایرانی اور امریکی مذاکرات کاروں کے درمیان تازہ مذاکرات اتوار کو عمان میں ختم ہوئے اور مزید مذاکرات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اگرچہ تہران اور واشنگٹن دونوں نے کہا ہے کہ وہ دہائیوں پر محیط جوہری تنازع کو حل کرنے کے لیے سفارت کاری کو ترجیح دیتے ہیں لیکن وہ کئی ریڈ لائنز پر منقسم ہیں جنہیں مذاکرات کاروں کو ایک نئے معاہدے تک پہنچنے اور مستقبل کی فوجی کارروائی سے بچنے کے لیے نظر انداز کرنا پڑے گا. ایران کے صدر نے منگل کو ٹرمپ کے اس بیان پر رد عمل کا اظہار کیا تھا جس میں انہوں نے تہران کو مشرق وسطیٰ میں سب سے تباہ کن قوت قرار دیا تھا ایرانی صدر مسعود پزشک نے کہا کہ ٹرمپ سوچتے ہیں کہ وہ ہم پر پابندیاں لگا کر دھمکی دے سکتے ہیں تمام جرائم اور علاقائی عدم استحکام کا سبب امریکی خود ہیںوہ ایران کے اندر عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں. امریکی اہلکاروں نے عوامی سطح طور پر یہ بیان دیا کہ ایران کو یورینیم کی افزودگی روکنی چاہیے یہ ایک ایسا موقف ہے جسے ایرانی اہلکاروں نے ”سرخ لکیر“ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یورینیم افزودگی کا حق نہیں چھوڑیں گے تاہم عوامی استعمال کے لیے اس کی سطح کو کم کرنے کا سوچا جاسکتا ہے ایرانی حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ذخیرہ شدہ زیادہ افزودہ یورینیم کی مقدار کو کم کرنے کے لیے تیار ہیں یہ یورینیم جو عام طور پر شہری مقاصد (جوہری توانائی کی پیداوار) کے لیے درکار ضرورت سے بڑھ کر افزودہ کیا گیا ہے. حکام نے کہا کہ وہ 2015 میں عالمی قوتوں کے ساتھ معاہدے میں طے شدہ مقدار سے کم یورینیم ذخائر کو قبول نہیں کریں گے، ٹرمپ اس معاہدے سے پیچھے ہٹ گئے تھے ایرانی ذرائع نے کہا کہ ایران وہ پیشکش کرنے کے لیے تیار ہے جسے وہ رعایت سمجھتا ہے، مسئلہ یہ ہے کہ امریکا بڑی پابندیاں ہٹانے کو تیار نہیں، مغربی پابندیوں نے ایرانی معیشت پر شدید اثرات مرتب کیے ہیں اس سلسلے میں مخصوص طور پر ذخیرہ کردہ افزودہ یورینیم کی کمی کے حوالے سے ایک ذریعے نے نوٹ کیا کہ تہران چاہتا ہے کہ اسے کئی مراحل میں کم کیا جائے جس پر امریکا متفق نہیں ہے.
مزید اہم خبریں
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
-
گرمی کی بڑھتی شدت خطرناک موسمی مستقبل کا انتباہ، ڈبلیو ایم او
-
وفاقی حکومت کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
-
3ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
-
حکومت نے سابق صدور اوران کی بیواؤں کو پنشن پر ٹیکس میں چھوٹ دے دی
-
پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا
-
حکومت کا ملک کے تمام یوٹیلٹی اسٹور بند کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.