آر پی او ڈیرہ غازی نے تونسہ شریف میں انڈس ہائی وے پر افسوسناک ٹریفک حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی

جمعرات 15 مئی 2025 16:59

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے تونسہ شریف میں انڈس ہائی وے پر افسوسناک ٹریفک حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

حادثے میں تین سگے بھائیوں کے جاں بحق ہونے پر آر پی او نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کو ہدایت کی ہے کہ حادثے کے ذمہ دار غفلت کے مرتکب ٹریکٹر ڈرائیور کو فوری طور پر گرفتار کرتے ہوئے اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔