رکشہ اور ٹرالر ٹکرا گئے، حادثہ میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے

جمعرات 15 مئی 2025 16:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) فیصل آباد میں جھنگ روڈ پر رکشہ اور ٹرالر کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں جھنگ روڈ پر ٹرک سٹینڈ کے قریب رکشہ اور ٹرالر ٹکرا گئے، حادثہ میں 2 افراد ندیم ولد نذیر ساکن رشید آباد جھنگ روڈ اور نامعلوم شخص جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ میں 3 افراد موسیٰ ولد جاوید ساکن پرتاب نگر، احسن ولد شفیق ساکن چک 66 دھاندرہ اور ارشد ولد اصغر ساکن چک 66 زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد کو ریسکیو ٹیم نے طبی امداد دیتے ہوئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا۔ مبینہ طور پر تیز رفتار رکشہ جس میں سواریاں موجود تھیں ٹرالے میں ٹکرایا۔