
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے 20 طلباؤطالبات کو چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے تحت مکمل فنڈڈ سپلٹ ڈگری پروگرام کے لیے منتخب کر لیا گیا
جمعرات 15 مئی 2025 17:22
(جاری ہے)
وائس چانسلر نے اس اسکالرشپ کے حصول کے سلسلے میں پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف فاریسٹ سائنسز اور ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ اور فیکلٹی ممبران کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے اس بین الاقوامی تعلیمی شراکت داری کے حصول میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اس پروگرام کے تحت طلباء کو مکمل فنڈڈ اسکالرشپ دی جائے گی جس میں ٹیوشن فیس، رہائش، سفر اور روزمرہ اخراجات شامل ہیں۔ طلباء اپنے تعلیمی سفر کے دوران ایک سال دو سمسٹرز جیانگسو ووکیشنل کالج آف ایگریکلچر اینڈ فاریسٹری اور یونان یونیورسٹی چین میں گزاریں گے۔ یہ پروگرام ایک مفاہمتی یادداشت کے تحت شروع کیا گیا جو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے انسٹیٹیوٹ آف فاریسٹ سائنسز اور چین کی شراکت دار جامعات کے درمیان طے پایا تھا۔ اس مفاہمتی یادداشت کے تحت خزاں 2024 سے شروع ہونے والے ہر نئے بیچ کے طلباؤطالبات اس سپلٹ ڈگری پروگرام کے لیے اہل ہوں گے۔طلباوطالبات تین سال اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اور ایک سال چین میں تعلیم حاصل کریں گے۔ بعد ازاں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور واپس آ کر اپنی ڈگری مکمل کریں گے۔ یہ پروگرام نہ صرف تعلیمی ترقی کا ذریعہ بنے گا بلکہ اعلیٰ تعلیم بین الاقوامی اسکالرشپس اور چین میں ملازمت کے مواقع کے دروازے بھی کھولے گا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
پنجاب میں سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ پھرتبدیل
-
ایم ڈی کیٹ 2025 کے امتحان کا شیڈول جاری ،انعقاد 5 اکتوبر کو کیا جائیگا
-
ایم ڈی کیٹ 2025 کی فیس میں 80 فیصد اضافے کے دعوؤں کی تردید ،ایم ڈی کیٹ کاامتحان 5 اکتوبر کو ہوگا،پی ایم اینڈ ڈی سی
-
کیمبرج امتحانات 2025 لیک پرچوں کا معاملہ، اسپیکر قومی اسمبلی کو رپورٹ پیش
-
آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان صرف سرکاری اسکولوں میں ہوگا
-
پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات وقت کا ضیاع قرار
-
میٹرک ٹیک کے بعد انٹرٹیک کا نصاب بھی متعارف کروانے کا فیصلہ
-
فیصل آباد،انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 12 ستمبر کو کیا جا ئے گا
-
سالانہ ایس ایس سی امتحانات 2025ء کیلئے داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ میں توسیع
-
پنجاب یونیورسٹی میں 300 لاوارث موٹرسائیکلیں کھڑی ہونے کا انکشاف
-
پشاور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا جماعت نہم اور دہم کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.