آزادجموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کی سے کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کی سخت نگرانی جاری ، متعدد برانڈز کو جرمانے عائد کرکے ان کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی

جمعرات 15 مئی 2025 17:23

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) آزادجموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کی سخت نگرانی جاری ہے۔ فوڈ اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری فوڈ بزنس آپریٹرز کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے وطن کو کنگ آئل ، جمیر ابناسپتی گھی ، برکت کو کنگ آئل ، میزان کوکنگ آئل ، شفق بناسپتی ، کائنات پیش بناسپتی، خیبر زبناسپتی ، کائنات سپر کنولہ کوکنگ آئل ، شاہ تاج کوکنگ آئل اور ربی بناسپتی کی لیبارٹری تجزیاتی رپورٹ غیر تسلی بخش ہونے پر مبلغ ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے ان مصنوعات کی آزاد کشمیر میں فروخت پر پابندی عائد کر دی۔

اس کے علاوہ Meat Club اور نج فوڈز پر ائم پولٹری ، PK Foods ، ڈان فوڈز کی پراڈکٹس کے سیفٹی اور کوالٹی Parameters غیر تسلی بخش ہونے پر 1لاکھ روپے جرمانہ اور فروختگی پر پابندی عائد کر دی گئی جبکہ 5 کمپنیوں کی پراڈکٹس Labelling قواعد کے مطابق نہ ہونے پر جرمانے عائد کرتے ہوئے 15روز کے اندر Labelling درست کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ضلع میر پور آزاد کشمیر میں 11 ملک شاپس کو دودھ میں پانی اور ملک پاؤڈر کی ملاوٹ کی بناء پرسیل کیا گیا ۔

بغیر اجازت پنجاب سے آزاد کشمیر کی حدود میں دودھ لانے والی گاڑی کو بھی بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے واپس کر دیا گیا۔ سیکرٹری فوڈ اتھارٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام الناس کو معیاری اشیاء خوردونوش کے حصول کو ممکن بنانے کیلئے بلا تعطل اور بلاتفریق کا روائیاں جاری رکھی جائیں گی اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔