Live Updates

جامعہ اشرفیہ لاہورسے (کل )معرکہ حق ریلی نکالی جائے گی

جمعرات 15 مئی 2025 18:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء) جامعہ اشرفیہ لاہور کے سیکرٹری نشرواشاعت وتعلقات عامہ مولانا حافظ مجیب الرحمن نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی طرف سے بے مثال شجاعت وبہادری اورجزبہ ایمانی کے ساتھ ہندوستان کو عبرتناک شکست دینے پر افواج پاکستان کی حمایت و اظہار یکجہتی کے لیے بسلسلہ یوم تشکر آج 16 مئی کوجامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈسے مسلم ٹاؤن موڑ تک بعد نماز جمعتہ المبارک دوپہر 2 بجے معروف دینی ومذہبی راہنماء مولانا حافظ اسعد عبید کی زیر قیادت عظیم الشان’’ معرکہ حق ریلی ‘‘ نکالی جائے گی جس میں جامعہ اشرفیہ لاہور کے اساتذہ و علماء اور طلباء سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات