وزیراعظم چوہدری انوار الحق کی تھلہ لاٹ اور وادی بناہ کھوئی رٹہ میں بھارتی گولہ باری کے شہدا کے گھروں میں جاکر فاتحہ خوانی ودعا

جمعرات 15 مئی 2025 22:58

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2025ء) وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے فتح پور تھکیالہ کے بعد تھلہ لاٹ اور وادی بناہ کھوئی رٹہ میں بھارتی گولہ باری کے شہدا کے گھروں میں جاکر فاتحہ خوانی کی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ سینئر وزیر وقار احمد نور،وزیر ہائر ایجوکیشن ظفراقبال ملک،وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی،وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی،صدارتی مشیر چوہدری محمد محبوب ایڈووکیٹ،مئیر بلدیہ چوہدری محمد راج،سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد غالب، کونسلر چوہدری توحید بھی ان کے ہمراہ تھے۔

جمعرات کے روز وزیراعظم نے تھلہ لاٹ میں بھارتی گولہ باری کے دو شہدا کے گھروں میں جاکر فاتحہ خوانی کی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم چوہدری انوار الحق پہلے تیرہ سالہ احتشام ارشد شہید کے گھر گئے اور ان درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔وزیراعظم نے مڈل سکول جٹھیری تھلہ لاٹ کو شہید احتشام کے نام منسوب کرنے کا اعلان بھی کیا۔

شہید کے والد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا احتشام ارشد شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی شہید کا والد ہونا بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔ وزیراعظم چوہدری انوار الحق تھلہ لاٹ میں بھارتی گولہ باری سے شہید کنیز فاطمہ کے گھر بھی گئیاور شہید خاتون کے شوہر سے اظہار تعزیت،درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کھوئیرٹہ کے مختلف دیہات میں گھر گھر جاکر بھارتی گولہ باری کے شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے گھوڑا میں بھارتی گولہ باری سے شہید سدرا شہزاد کے گھر گئے اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے شہید کے ورثا کے عزم و حوصلہ کی تعریف کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے زخمی حنا شہزاد کے لئے امداد ی چیک ان کے والد کو دیا۔ وزیراعظم بنڈلی میں بھارتی گولہ باری میں دیگر شہدا ربیلہ زوجہ محمد رشید،عثمان خالد کے گھر بھی گئے اور شہید کے شوہر کیساتھ تعزیت اور فاتحہ خوانی،اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

وزیراعظم نے سیری میں محمد آصف کی شہید اہلیہ ثمرہ آصف اور بیٹی ضمل آصف کی شہادت پر فاتحہ خوانی کی۔ وزیر اعظم نے بھروٹ گالہ میں راجہ شہپال شہید کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ آخر میں وزیرصحت عامہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کی رہائش گاہ پر جملہ شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے اجتماعی دعا کی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شہری دفاع جیسے اداروں کی مستقل بنیادوں پر کارکردگی بڑھائیں گے۔پاک مسلح افواج نے مودی کی ننگی جارحیت کا ڈٹ کر جواب دیا،بھارتی جارحیت سے عوام کے حوصلوں میں کوئی کمی نہیں آئی۔ ہم انشااللہ مودی کو پھر گھس کر ماریں گے۔