
ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر صدارت میٹنگ ،زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس کاجائزہ لیا
تھانہ سٹی کے فرنٹ ڈیسک،حوالات تھانہ،ریکارڈ تھانہ سمیت تمام امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا
جمعرات 15 مئی 2025 23:16
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر صدارت ایس ڈی پی او سٹی آفس میں میٹنگ کا انعقاد، میٹنگ میں ایس پی راول، راول ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا جائے اور مقدمات کو یکسو کیا جائے، منشیات کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے، منشیات کے مقدمات کی تفتیش کی نگرانی ایس ڈی پی اوز خود کریں، ڈکیتی، رابری اور چوری کے مقدمات میں ملوث سابقہ ریکارڈیافتگان کو شامل تفتیش کیا جائے اور ان پر کڑی نظر رکھی جائے،اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے، ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ سنگین مقدمات میں سینئر افسران روزانہ کی بنیاد پر فالو اپ اور پراگرس کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں،بہترین تفتیش اور موثر پیروی مقدمات سے ہی ملزمان کو قرار واقعی سزادلوائی جا سکتی ہے،ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے تھانہ سٹی کا بھی ویزٹ کیا،فرنٹ ڈیسک،حوالات تھانہ،ریکارڈ تھانہ سمیت تمام امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔
مزید قومی خبریں
-
وزیرا علی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی
-
ویپ اور الیکٹرک سگریٹ پر پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کراچی‘ ہاکس بے کے سمندر میں نہانے والے 3 میں سے 2 دوست ڈوب کر جاں بحق
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جب انصاف کا ترازو جھک جائے، تو امن صرف ایک دھوکہ رہ جاتا ہے، مشعال ملک
-
جعلی حکومت بانی کو قید تنہائی میں رکھ کر توڑ نہیں سکتی‘ بیرسٹر سیف
-
دودھ کی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے معاشی ثمرات لائیو سٹاک فارمرز تک پہنچانا ضروری ہے،ماہرین لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ
-
لاہور،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں فواد چوہدری،اعظم سواتی اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت میں 25 جولائی تک توسیع کردی
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.