لاڑکانہ:پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد

جمعرات 15 مئی 2025 22:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔شعبہ اطلاعات لاڑکانہ پولیس کے مطابق تھانہ حیدری کی حدود جمالی لاڑو والے علاقے میں گشت پر مامور پولیس نے واردات کی نیت سے کھڑے ڈاکووں کو ناپاک مقاصد میں ناکام بنا دیا،مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے،زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت یاسین کھوکھر کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

زخمی ڈاکو کے قبضے سے بغیر لائسنس پسٹل برآمد کرلیا گیا ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی ڈاکو سنگین نوعیت کی وارداتوں مقدمات میں ملوث ہے،زخمی ڈاکو کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔