Live Updates

نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں "پاکستان ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج" کی تاریخی کتاب کی تقریب رونمائی

جمعرات 15 مئی 2025 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں جمعرات کے روز "پاکستان ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج: ایک ممتاز سول سروس ٹریننگ ادارے کا عروج (1960-2025)" کے عنوان سے کتاب کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔این ایس پی پی کے ریکٹر ڈاکٹر اعجاز منیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کتاب کو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج کی تاریخ کا جامع حوالہ قرار دیا اور مصنفہ کرن خورشید کی محنت کو سراہا۔

ڈاکٹر اعجاز منیر نے کہا کہ کتاب میں ادارے کے قیام، تربیتی طریقہ کار، عالمی اداروں سے تعاون (جیسا کہ ہینلے اور ہارورڈ)، عمارت کی تعمیر، زمین کے حصول، کورسز کی ترتیب، مختلف ادوار میں تبدیلیوں اور موجودہ سرگرمیوں کو عمدگی سے اجاگر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی عمارت کی افتتاحی تقریب اور اس کتاب کی اشاعت دو بڑی خوشیاں ہیں۔

(جاری ہے)

کتاب کی مصنفہ کرن خورشید نے کہا کہ یہ منصوبہ 29 جنوری 2024 کو شروع اور 29 اپریل 2025 کو مکمل ہوا۔

انہوں نے ڈاکٹر اعجاز منیر کا شکریہ ادا کیا جن کی مسلسل رہنمائی اور حمایت کے بغیر یہ کام ممکن نہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ کتاب تین جلدوں پر مشتمل ہے جو ایک ماہ کے وقفے سے شائع ہوئیں اور آپس میں جڑی ہوئی ہیں تاکہ ادارے کی جامع تاریخ پیش کی جا سکے۔کرن خورشید نے کہا کہ یہ کام صرف ایک ادارے کی تاریخ نہیں بلکہ پاکستان میں عوامی انتظامیہ کی ترقی کا مظہر بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر محمد ایوب خان نے لاہور میں اس ادارے کی بنیاد رکھی جبکہ جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں اسے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں ضم کیا گیا۔تقریب سے عظمت علی رانجھا اور ایف ایس اعجازالدین نے بھی خطاب کیا اور ادارے کی تاریخی اہمیت کو سراہا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات