ّ سیالکوٹ میں با اثر ملزمان کے ہاتھوں مسیحی نوجوان کا بہیمانہ قتل ہائی پروفائل کیس قرار

جمعرات 15 مئی 2025 22:20

}لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2025ء) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے سیالکوٹ میں مسیحی نوجوان کے بہیمانہ قتل کیس کو ہائی پروفائل قرار دے دیا۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ مسیحی نوجوان کے قتل کا مقدمہ سیالکوٹ کے تھانہ موترہ میں درج ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے متن کے مطابق کاشف مسیح کو بہیمانہ تشدد کرکے ٹانگوں میں کیل ٹھونکے گئے، ملزمان نے ڈنڈے سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے کاشف شدید زخمی ہو گیا، کاشف تھوڑی دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کہا کہ ہر کسی کی جان و مال کی تحفظ کرنا پراسیکیوشن کی ذمہ داری ہے، بلاتفریق کارروائی کر کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، اقلیتوں کا تحفظ بھی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست اقلیتی برادری کے ساتھ ہے، مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا، مریم نواز کے وژن کے تحت پراسیکیوشن انصاف کی فراہمی کیلئے دن رات محنت کر رہی ہے۔