پنجاب بھر میں 1113محفوظ شیلٹرز قائم کیے گئے ہیں جن میں 77ہزار افراد کی گنجائش موجود ہی: نور الامین مینگل

جمعرات 15 مئی 2025 22:20

د*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2025ء) پنجاب میں کسی بھی ہنگامی حالات سے بطریق احسن نمٹنے کیلئے تیاری جاری ہے۔ اس ضمن میں سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ناصر باغ لاہور میں سول ڈیفنس کے محفوظ بنکر کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر سول ڈیفنس ضمیر حسین نے سیکرٹری داخلہ کو انتظامات بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ نے پنجاب بھر میں رضاکاران کی رجسٹریشن کیلئے خصوصی پورٹل قائم کرنے کی ہدایت کی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں 22 مقامات پر سول ڈیفنس کے کمبائنڈ کنٹرول اینڈ رپورٹ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ کنٹرول سینٹرز ہنگامی صورتحال میں بروقت معلومات کے حصول اور فوری فیصلہ سازی میں معاون ہیں۔ پنجاب بھر میں 1113محفوظ شیلٹرز قائم کیے گئے ہیں جن میں 77ہزار افراد کی گنجائش موجود ہے۔

(جاری ہے)

شہری دفاع کیلئے سول ڈیفنس کے 10لاکھ رضاکاران کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے کہا کہ 10لاکھ نئے رضاکاران کی تربیت کیلئے تمام وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی سہولت کیلئے پنجاب بھر میں موجود سول ڈیفنس دفاتر اور افسران کے رابطہ نمبروں کی تشہیر کی جائے۔ سول ڈیفنس کے آلات اور وسائل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ سول ڈیفنس آلات کی خریداری کیلئے 500ملین روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔

ان فنڈز سے شفاف انداز میں فوری ضرورت کے آلات کی خریداری کی جائے۔ سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122صوبہ بھر میں کی گئی مشترکہ تربیتی مشقوں کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زائد طلبہ اور شہریوں کی تربیت کروا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی تیاری مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :