Live Updates

معروف صدا کارہ ، بلبلِ نشریات موہنی حمید کی برسی جمعہ کو منائی گئی

جمعہ 16 مئی 2025 12:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) معروف صدا کارہ ، بلبلِ نشریات موہنی حمید کی برسی جمعہ 16 مئی کو منائی گئی ۔موہنی حمید آپا شمیم کے نام سے بھی معروف تھیں۔ انھوں نے کئی ریڈیو ڈراموں میں‌ کام کیا اور بچوں کے لیے کئی گیت بھی گائے۔ موہنی حمید کی بیٹی کنول نصیر بھی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی معروف صدا کار اور نیوز اناؤنسر تھیں۔

(جاری ہے)

موہنی حمید نے موہنی داس کے نام سے نوجوانی میں ریڈیو پر کام شروع کیا تھا اور 35 سال تک ریڈیو پاکستان لاہور سے بچوں کے ہفتہ وار پروگرام میں آپا شمیم کا کردار ادا کرتی رہیں۔وہ 1922ء میں امرتسر میں پیدا ہوئی تھیں۔ انہوں نے آل انڈیا ریڈیو، لاہور سے صدا کاری کا آغاز کیا اور اپنی دل کش آواز کے سبب جلد ہی ریڈیو کے سامعین میں مقبول ہوگئیں۔ موہنی حمید کو متعدد اعزازات سے نوازا گیا تھا جن میں ریڈیو پاکستان کا اعزاز گولڈن مائیک، گریجویٹ ایوارڈ اور تمغۂ امتیاز بھی شامل ہیں۔معروف صداکارہ موہنی حمید 16 مئی 2009ء کو اس جہان فانی سے کوچ کر گئیں ۔ موہنی حمید کی برسی کے موقع پر ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیاگیا ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات