ٹنڈومحمدخان ،بلڑی شاہ کریم کے مکینوں نے جنگ میں پاک افواج کی شاندار کامیابی کی خوشی میں ریلی نکالی

جمعہ 16 مئی 2025 14:20

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) تحصیل بلڑی شاہ کریم کے مکینوں نے بزدل بھارت سے جنگ میں کامیابی کی خوشی میں پاک فوج کی حمایت میں شاندار ریلی نکالی ،ریلی میں سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دوران ریلی پورا علاقہ پاکستان ہمیشہ زندہ باد ، پاک فوج ہمیشہ زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا، حاجی علی نواز رند، رئیس ذوالفقار علی رند، دریا خان رند سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج دنیا کی طاقتور اور بہادر افواج میں سے ایک ہے جو ایٹمی طاقت اور دنیا کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے، ان کا کہنا تھا کہ مودی نے پاکستان پر رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملے کرکے ایک بڑی غلطی کی تھی، جسکا جواب ہماری بہادر افواج نے سورج طلوع ہونے پر دیا، ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج دشمنوں کو نیست و نابود کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، پاکستانی عوام ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

\378