Live Updates

ضلع انتظامیہ عمرکوٹ کی جانب سے "یومِ تشکر" منانے کے سلسلے میں قرآن خوانی کرائی گئی

جمعہ 16 مئی 2025 15:25

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) ضلع انتظامیہ عمرکوٹ کی جانب سے "یومِ تشکر" منانے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس عمرکوٹ میں قرآن خوانی کرائی گئی اور دعا کی گئی۔ اس کے بعد ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نویدالرحمٰن لاڑک کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس سے پریس کلب عمرکوٹ تک ایک بڑی واک ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریلی میں ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد میمن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون جاوید احمد ڈاہری، اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو، ڈی ایس پی عمرکوٹ تصور جٹ، پرنسپل ڈگری کالج پروفیسر عبدالرؤف سومرو، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نور محمد شیخ، ای ڈی ایچ او ڈاکٹر اعظم کوسو، ڈی او ایجوکیشن، محکمہ بہبود آبادی، پولیس، اطلاعات، جنگلات، لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر متعلقہ اداروں، مختلف اسکولوں کے اساتذہ و طلبہ، سول سوسائٹی، مختلف سماجی تنظیموں اور دیگر نے شرکت کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نویدالرحمٰن لاڑک نے کہا کہ جس طرح پاکستان کی فضائیہ نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور آپریشن "بنیان مرصوص" کو کامیاب بنایا، اس پر ہم اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں ۔\378
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات