پاکستان کی کامیاب دفاعی حکمت عملی، مسلح افواج کی جرات مندی اور عوام کی مثالی یکجہتی پر ایبٹ آباد میں یوم تشکر منایا گیا

جمعہ 16 مئی 2025 15:31

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) حالیہ بھارتی جارحیت کے تناظر میں پاکستان کی کامیاب دفاعی حکمت عملی، مسلح افواج کی جرات مندی اور پاکستانی عوام کی مثالی یکجہتی و استقامت کے اعتراف میں ایبٹ آباد میں یوم تشکر منایا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں شہر میں مختلف تقاریب بھی ہوئیں جس میں سول سوسائٹی سمیت مختلف سیاسی و سماجی اور مذہبی تنظیموں کے عہدیداران نے ملک و ملت کی سلامتی سمیت پاک فوج کی شاندار کامیابیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا، اسلام اور ملک کی سربلندی کےلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ خطیب ایبٹ آباد مفتی مولانا حمید الرحمن قریشی نے بھی حالیہ بھارتی جارحیت کے تناظر میں پاکستانی مسلح افواج کی کامیاب دفاعی حکمت عملی اور پاکستانی عوام کی مثالی یکجہتی و استقامت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی افواج کی کامیاب دفاعی حکمت عملی کے نتیجہ میں ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بن چکا ہے، اب کوئی دشمن ملک ایسی حرکت کرنے کی کبھی جرات نہیں کر سکے گا۔