Live Updates

مچل جانسن کا آئی پی ایل مخالف بیان، بھارتی میڈیا تلملا اُٹھا

مجھے واپس بھارت جاکر میچز کھیلنے کا فیصلہ کرنا ہوتا تو جواب "نہیں" ہوتا : سابق کینگرو فاسٹ باولر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 16 مئی 2025 15:52

مچل جانسن کا آئی پی ایل مخالف بیان، بھارتی میڈیا تلملا اُٹھا
پرتھ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 مئی 2025ء ) انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے متعلق سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن کے بیان پر بھارتی میڈیا تلملا اُٹھا۔ 
43 سالہ سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مچل جانسن نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پر الزام عائد کیا کہ بیرون ملک مقیم کھلاڑیوں پر ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کھیلنے کیلئے دباؤ ڈال جارہا ہے۔

(جاری ہے)

 
انہوں نے کہا کہ اگر مجھے بھارت واپس جانے اور ٹورنامنٹ مکمل کرنے کا فیصلہ کرنا ہوتا تو میرا جواب "نہیں" ہوتا کیونکہ زندگی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے، کسی پر بھی اس کیلئے زورزبردستی نہیں کرنا چاہیے۔ 
مچل جانسن نے کہا کہ اگر غیر ملکی کھلاڑی خود کو محفوظ نہیں سمجھ رہے تو آئی پی ایل انتظامیہ کو لیگ کو آگے بڑھا کر دوسری ونڈو تلاش کرنی چاہیے۔

 
سابق کرکٹر نے کہا کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو مالی نقصان بہرحال برداشت کرنا پڑے گا۔ 
واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث غیر ملکی پلئیرز ہندوستان جانے سے کترا رہے ہیں جبکہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کیلئے نامور اسٹار نے اپنی آمد کا اعلان کرکے آئی پی ایل کی ریٹنگ کو شدید نقصان پہنچادیا ہے۔  
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات