Live Updates

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے ٹیمیں غیر ملکی پلیئرز کی فہرست فائنل کرنے لگیں

رائلی روسو اور فن ایلن نے بقیہ میچز کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دستیابی ظاہر کردی

جمعہ 16 مئی 2025 19:17

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے ٹیمیں غیر ملکی پلیئرز کی فہرست فائنل کرنے ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں مرحلے کے بقیہ میچز کیلئے ٹیمیں غیر ملکی پلیئرز کی فہرست فائنل کرنے لگیں، رائلی روسو اور فن ایلن نے بقیہ میچز کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دستیابی ظاہر کردی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سری لنکا کے دنیش چندیمل، اورا وشکا فرنینڈو کو بھی سائن کرلیا، افغانستان کے گلبدین نائب بھی گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد یونائٹیڈ کے اسکواڈ میں ایلیکس ہیلز اور رسی ون ڈر ڈسن شامل ہیں، بین ڈوارشیئس، ٹیمال ملز اور جمی نیشم بھی یونائٹیڈ کے اسکواڈ کو دستیاب ہوں گے۔ڈیوڈ وارنر، محمد نبی اور جیمز وینس کراچی کنگز کو جوائن کرنے کیلئے تیار ہیں، کنگز نے اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑی جیورج منسے کو بھی اسکواڈ میں شامل کرلیا۔سکندر رضا، شکیب الحسن اور راجاپکسے بقیہ میچز کیلئے لاہور قلندرز کا حصہ ہوں گے، پشاور زلمی کو لیوک ووڈ، کیڈمور، نجیب ذدران اور میکس برائنٹ کی خدمات حاصل ہوں گی، آسٹریلین کرکٹر جوش برائون اور پیٹر ہیٹزوگلو ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات