Live Updates

بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والے آزادکشمیر کے شہریوں کے ورثاء اور زخمیوں کے لئے 532 ملین روپے کے فنڈ جاری

جمعہ 16 مئی 2025 17:49

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) حکومت پاکستان نےحالیہ بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والے آزادکشمیر کے شہریوں کے ورثاء اور زخمیوں کو معاوضہ جات دینے کے لیے 532.000 ملین روپے حکومت آزادکشمیر کو فراہم کر دئیے ۔حکومت پاکستان کی جانب سے دیے گئے پیکج کے تحت شہدا ء کے ورثاء کو ایک کروڑ روپے جبکہ شدید زخمیوں کو 20 لاکھ اور دیگر زخمیوں کو 10 لاکھ روپے فی کس دئیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق یہ رقم اس رقم کے علاوہ ہے جو حکومت آزاد کشمیر 10 لاکھ روپے فی کس شہداء کے ورثا ءکو جبکہ معذورہونے والے افراد کو آٹھ لاکھ ، شدید زخمیوں کو تین لاکھ اور معمولی زخمیوں کو پچاس ہزار فی کس ادا کر چکی ہے ،حکومت آزاد کشمیر نے شہداء کے ورثاء کو گھر گھر جا کر معاوضہ جات کی ادائیگی کر دی ہے۔حکومت آزادکشمیر کی جانب سے بھارتی جارحیت سے متاثر ہونے والے گھروں اور دیگر کاروباری مراکز/ دوکانوں کو پہنچنے والے نقصان کے تعین کے لیے کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں جن کی رپورٹس کی روشنی میں معاوضہ جات کی ادائیگی عمل میں لائی جائیگی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات