Live Updates

ملک بھر کی طرح نیلم میں بھی معرکہ حق کی تاریخی فتح پر یوم تشکر کے موقع ریلی نکالی گئی

جمعہ 16 مئی 2025 17:52

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) ملک بھر کی طرح نیلم میں بھی معرکہ حق کی تاریخی فتح پر یوم تشکر کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آٹھمقام چوہدری بشارت کی قیادت میں اظہار تشکر ریلی نکالی گئی۔ ریلی ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے شروع ہو کر آٹھمقام لاری اڈہ میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں ضلعی انتظامیہ، صحافی، انجمن تاجران، وکلاء، طلبہ اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

افواج پاکستان زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

(جاری ہے)

پاک فوج قدم بڑھاو ہم تمھارے ساتھ ہیں شرکاء کا خوش و خروش دیدنی تھا۔ اس موقع پر شرکاء نے پاک فضائیہ اور افواج پاکستان کی کارکردگی کو سراہا اور دشمن کو دندان شکن جواب دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔ ریلی کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت بھی کی اور کشمیر کی آزادی تک مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آٹھمقام چوہدری بشارت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ رب العزت کے ہاں سربسجود ہو کر معرکہ حق کی کامیابی پر شکر ادا کرتے ہیں اور اپنی افواج کو بھی شاندار کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بھارت کے جنگی جنون کو شکست ہوئی ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات