یونیورسٹی آف لورالائی میں یوم تشکر کی تقریب، وائس چانسلر اور کمشنر لورالائی کی شرکت

جمعہ 16 مئی 2025 17:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) یونیورسٹی آف لورالائی میں بھارت کی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی فتح کی یاد میں یوم تشکر بھرپور انداز میں منایا گیا۔ پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وائس چانسلر لورالائی یونیورسٹی ڈاکٹر احسان کاکڑ،کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن، ڈپٹی کمشنر لورالائی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر لورالائی یونیورسٹی ڈاکٹر احسان کاکڑ کی قیادت میں پرچم کشائی کی تقریب کے بعد یکجہتی واک کا آغاز ہوا، جس میں مختلف ڈیپارٹمنٹ کے ڈینز، فیکلٹی ممبران، انتظامی عملے اور طلباء نے شرکت کی۔اس موقع پر طلباء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر افواج پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے درج تھے۔بعد ازاں یونیورسٹی کے کمیٹی روم میں منعقدہ تقریب میں آپریشن بنیان مرصوص کی تزویراتی اہمیت اور قومی سلامتی اور پر اس کے اثرات کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان کاکڑ، کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے مسلح افواج اور ان کی قیادت کی بے مثال ہمت اور ہم آہنگی کو سراہا۔