Live Updates

ملک بھر کی طرح نیلم میں بھی ’’یوم تشکر‘‘ انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

اسسٹنٹ کمشنر آٹھمقام چوہدری بشارت، ایس پی خواجہ محمد صدیق نے قومی و ریاستی پرچم کشائی کی

جمعہ 16 مئی 2025 19:15

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)بھارت کے جنگی جنون کے خلاف آپریشن’’ بنیان مرصوص‘‘ کی شاندار کامیابی پر ملک بھر کی طرح نیلم میں بھی ’’یوم تشکر‘‘ انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز آٹھمقام میں اس مناسبت سے پرچم کشائی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مقامی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر کا تقریب آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر آٹھمقام چوہدری بشارت، ایس پی خواجہ محمد صدیق نے قومی و ریاستی پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل غلام مجتبیٰ، ایس پی خواجہ محمد صدیق و دیگر نے بھارت کی جانب سے مسلط کی گئی جنگ کا دندان شکن جواب دینے پر چیف آف آرمی سٹاف، مسلح افواج، پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ذلت آمیز شکست کو دنیا تسلیم کر رہی ہے جبکہ مودی اپنی عوام سے منہ چھپائے پھر رہا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج نے بھارت کی جارحیت اور معصوم بچوں، خواتین کا بدلہ لینے کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا ہے۔ اللہ تعالی کے حضور سربسجود ہو کر ان کا شکر بجا لانا چاہئے جس نے ہمیں دشمن کو پسپا کرنے کی توفیق عطاء کی۔بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے اگر اس نے پھر کوئی مس ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اس موقع پر شرکاء نے عہد کیا کہ بھارت کے جنگی جنون کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن کا ہر میدان میں مقابلہ کریں گے۔

تقریب میںصدر ڈسٹرکٹ بشارت میر ایڈووکیٹ،مہتمم برقیات سکندر مغل، مہتمم عمارات انجینئر سردار امتیاز حسین،ڈی ایف او سردار محمد اکرم، ڈی ایف او نوید موسیٰ ،پرنسپل ڈگری کالج آٹھ مقام خورشید انور،ڈی ایس پی سردار چوہدری ظہیر احمد،ایم ایس ڈاکٹر سجاد مغل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر EPIسید مبشر گیلانی، آفیسر ڈی ڈی ایم اے محمد اختر ایوب ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن خواجہ منشاء انجم ، صدر انجمن تاجران عبدالرشید اعوان کے عوام سرکاری ملازمین وسول سوسائٹی ، طلباء نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔مقررین نے وطن عزیز کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کاعزم کیاہے۔ اس موقع پر ملک وملت کی سلامتی کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات