گرینڈ الائنس جی ٹی ایبی کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے سے بازنہیں آرہی،جی ٹی اے ژوب

جمعہ 16 مئی 2025 22:29

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2025ء) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشین ژوب کے صدر فتح خان مندوخیل آرگنائزر عجب خان کاکڑ،اسدااللہ مردانزئی،عبدالطیف ایربزئی،سفر خان اپوزئی،محمد ایوب مندوخیل،حیات خان ناصر،شیخ امیر محمد مندوخیل اور دیگر نیاپنے مشترکہ بیان میں کہا ھے کہ مسلسل سمجھانیپر گرینڈالائنس بلوچستان کے قائدین جی ٹی اے بی کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے سیبازنہیں آرہیجی ٹی اے بی کی مرکزی کابینہ 2 اگست 2024 کوتحلیل ھو چکی ھینئے الیکشن تک مرکزی سطح پر جی ٹی اے بی کی کوئی لیڈرشپ موجود نہیں لیکن افسوس کہ گرینڈالائنس جان بوجھ کراساتذہ کو تقسیم اور جی ٹی اے بی کو کمزور کرنے کی خاطر سوداگروں اور ایس بی کے کے دلالوں کو اجلاس میں بیٹھا کر بطور اساتذہ لیڈرشپ و نمائندہ پیش کررہے ہیں جو ستر ہزار اساتذہ کرام کے ساتھ مذاق وغداری ھیایک بار پھر گرینڈالائنس قیادت سے اپیل ھے کہ خدارا جی ٹی اے بی کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے بازرہیں اور آئندہ گرینڈ الائنس کیاجلاسوں میں سوداگروں اور دلالوں کو بطور تنظیم لیڈر پیش نہ کریں۔