مانجھی پور، سوئی گیس یہاں کے لوگوں کے لیے اک خواب بن کر رہ گیا

جمعہ 16 مئی 2025 22:29

مانجھی پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2025ء) سوئی گیس یہاں کے لوگوں کے لیے اک خواب بن کر رہ گیا ،بلوچستان سے نکلنے والی سوئی گیس سے یہاں کے لوگوں کو محروم رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے تحصیل مانجھی پور کے عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ مانجھی پور میں کم و بیش 20 سالوں سے سوئی گیس کی فراہمی بند کر دی گئی۔

(جاری ہے)

لوگ جنگل سے قیمتی لکڑیاں کاٹ رہے جس کی وجہ سے جنگلات ختم ہو رہے اور ماحول میں آلودگی میں اضافہ ہو رہا آس کے علاہ جانوروں کا گوبر خشک کر کے بطور ایندھن استعمال ہو رہا جس سے خواتین سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے جبکہ گیس حکام نے طفل تسلیاں دینے کے علاہ کچھ نہیں کیا یہاں کی عوام نے دوران الیکشن منتخب ہونے والے ایم پی اے صحبت پور میر سیلم احمد خان کھوسہ اور ایم این اے میر خان محمد خان جمالی سے مانجھی پور میں گیس بحالی کا مطالبہ کیا تھا جس پر دونوں رہنماں نے یہ یقین دھانی کرائی تھی کہ انشا اللہ جیت کے بعد فوری طور پر مانجھی پور گیس بحالی کے لئے اقدامات کریں گے مگر آج تک کوئی بھی اقدام نہیں اٹھایا گیا یہاں کی عوام نے میڈیا کے توسط سے دونوں رہنماں کو گیس بحالی کا مطالبہ کیا ہے کہ مانجھی پور شہر اور گردونواح میں میں سوئی گیس بحالی کے لئے اقدامات کریں ۔