چیچہ وطنی،مسافر وین درخت سے ٹکرانے سے ڈرائیور جاں بحق،3مسافر زخمی

جمعہ 16 مئی 2025 19:00

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) چیچہ وطنی میں مسافر وین درخت سے ٹکرانے سے ڈرائیور جاں بحق ،3مسافر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ گاؤںبارہ ایل کے قریب رابطہ سڑک پرپیش آیا جہاں مسافر وین اچانک بے قابو ہوکر درخت سے جاٹکرائی،حادثہ کے نتیجہ میں وین کا ڈرائیور موقع پرہی جاں بحق جبکہ 3 مسافر زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔\378