Live Updates

آپریشن بنیان مرصوص ،سوات میں بھی یومِ تشکر جوش و جذبے سے منایا گیا

جمعہ 16 مئی 2025 19:20

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی پر ملک بھر کی طرح ضلع سوات میں بھی یومِ تشکر جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے دفتر میں پرچم کشائی کی اور مادرِ وطن کے شہدا و غازیوں کو سلام پیش کیا۔ تقریب میں ڈی پی او سوات محمد عمر خان، تحصیل میئر شاہد علی، ضلعی افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا جبکہ سوات لیویز کے دستے نے سلامی دی۔

(جاری ہے)

بعدازاں شرکا نے ایک خصوصی واک میں شرکت کی جس میں بینرز اور فلک شگاف نعروں کے ذریعے افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقدہ مرکزی تقریب میں تلاوت، نعت، ملی نغمے اور طلبا کی تقاریر نے ماحول کو جذب حب الوطنی سے سرشار کر دیا۔ڈپٹی کمشنر سوات اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، حکمتِ عملی اور جرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دشمن کے عزائم خاک میں ملانے کے لیے متحد ہے۔ تقریب کا اختتام ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا سے ہوا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات