گارڈن ایونیو جمعہ 16 مئی کو شام 5 بجے سے 9 بجے رات تک ہر قسم کی ٹریفک کی روانی کیلئے بند رہے گی، چیف ٹریفک آفیسر

جمعہ 16 مئی 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) چیف ٹریفک پولیس آفیسر سید ذیشان حیدر نے کہا ہے کہ جمعہ 16 مئی کو شام 5 بجے سے 9 بجے رات تک گارڈن ایونیو ہر قسم کی ٹریفک کی روانی کیلئے بند رہے گی۔آئی ایٹ فلائی اوور سے لوک ورثہ شکرپڑیاں، مونومنٹ، پاک چائنہ فرینڈز شپ تک ٹریفک کی روانی معطل رہے گی۔ (ماسوائے جن کے پاس اجازت نامہ ہو)۔

(جاری ہے)

شہری فیض آباد اور کورال سے آبپارہ اور بہارہ کہو جانے کیلئے زیرو پوائنٹ سے سری نگر ہائی وے استعمال کریں۔اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی سہولت اور آسانی کے لئے ہمہ وقت موجود ہوگی، سید ذیشان حیدر شہری دوران سفر ٹریفک پولیس کی طرف سے فراہم کئے گئے متبادل راستے استعمال کریں۔ٹریفک پولیس ایف ایم ریڈیو 92.4 شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ ٹریفک کی صورتحال سے باخبر رکھے گا۔مزید اپڈیٹس کے لئے شہری اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا اکانٹس کو فالو کریں۔