پنجاب بھر کے 38 ہزار سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات کا انعقاد

جمعہ 16 مئی 2025 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)پنجاب بھر کے 38 ہزار سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات منعقد ہوئے جس میں طلبہ نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

سکولوں میں صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری، فنانس سیکرٹری کے عہدوں کے علاوہ سپورٹس، ڈیبیٹنگ اور کلچرل سوسائٹی کے عہدیداروں کا بھی انتخاب عمل میں آیا۔امیدواروں نے اپنی کامیابی کے لیے انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلائی جبکہ طلبہ نے پولنگ کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی پسندیدہ امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالے۔انتخابات کے عمل کی نگرانی اساتذہ پر مشتمل الیکشن اسٹاف نے کی ۔