Live Updates

پاکستان پیڈل رینکنگ کپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس(کل) ہوگا

جمعہ 16 مئی 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) پاکستان پیڈل رینکنگ کپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس (کل) ہفتہ 17 مئی کو کراچی میں ہوگا جس کی صدارت پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیڈل فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل قرۃ العین نے بتایا کہ اجلاس میں پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان پیڈل رینکنگ کپ جوکہ 30 مئی سے یکم جون تک کراچی میں منعقد ہوگی کے انتظامات کے حوالے سے بات چیت ہوگی ۔پاکستان پیڈل فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل قرۃ العین ٹورنامنٹ کے انتظامات پر آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین کو تفصیلات پر بریفنگ دیں گی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات