Live Updates

وزیر بلدیات کی قیادت میں یوم تشکر پر شاندار ریلی،آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین

جمعہ 16 مئی 2025 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر کی مناسبت سے لاہور میں مسجد شہدا سے چیئرنگ کراس تک ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت وزیر بلدیات ذیشان رفیق، معاون خصوصی ملک ذیشان اور ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے کی۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر منعقد ہونے والی اس ریلی کے شرکا نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ "افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ مہارت، جذبہ اور قوت نے دشمن کے دانت کھٹے کئے ہیں۔" معاون خصوصی ملک ذیشان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "افواج پاکستان کی بدولت ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہے۔" ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے اس موقع پر کہا کہ "ریلی کا مقصد افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

(جاری ہے)

" انہوں نے مزید کہا کہ "افواج پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ ملکی دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے۔" ڈی سی لاہور نے یہ بھی کہا کہ "یوم تشکر کا مقصد افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔" ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں، سرکاری اہلکاروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکا نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ریلی کے راستے کو پاکستانی پرچموں اور بینرز سے سجایا گیا تھا، جس سے عوام میں ملی جوش و جذبے کی لہر دوڑ گئی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات