شام کی نئی حکومت تسلیم کرنے سے پہلے اسرائیل سے مشاورت نہیں کی، ٹرمپ

ہفتہ 17 مئی 2025 11:37

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نئی شامی حکومت کو تسلیم کرنے کے فیصلے سے قبل انھوں نے اپنے اتحادی اسرائیل سے مشاورت نہیں کی، حالاں کہ صدر احمد الشرع کی حکومت پر اسرائیل کو شدید تحفظات ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے خلیجی ممالک کے چار روزہ دورے کے اختتام پر ابوظبی سے واپسی کے دوران صدارتی طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس معاملے میں ان سے مشورہ نہیں کیا۔ میرا خیال تھا کہ یہ درست فیصلہ ہے، اور مجھے اس پر خوب سراہا گیا۔ ہم شام کی کامیابی چاہتے ہیں۔