Live Updates

پانچ اکتوبر احتجاج ، جلائو گھیرائو کیس ،علیمہ خان ،عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں 30مئی تک توسیع

ہفتہ 17 مئی 2025 11:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی 5 اکتوبر کے احتجاج اور جلا ئوگھیرا ئوکے 2 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 30مئی تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پانچ اکتوبر کے احتجاج اورجلا ئوگھیرا ئوکے دو مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں کیلئے درخواستوں پر سماعت کی۔علیمہ خان کے وکلاء کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔عدالت نے 30 مئی تک عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات