سرگودھا ،غریب مزدور کو تشدد کا نشانہ بنا نے پرملزمان گرفتار،مقدمہ درج

ہفتہ 17 مئی 2025 11:55

سرگودھا ،غریب مزدور کو تشدد کا نشانہ بنا نے پرملزمان گرفتار،مقدمہ ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)سرگودھا میں اپنی عدالت لگا کر غریب مزدور کو تشدد کا نشانہ بنا کر قانون کو ہاتھ میں لینے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے گاں نبی شاہ بالا میں بااثر افراد نے غریب محنت کش عمر شہزاد کو اغوا کر کے ڈیرہ پر حبس بجا میں رکھ تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر تھانہ صدر بھلوال پولیس نے متاثرہ نوجوان کے والد کی رپورٹ پر اپنی مدعیت میں ملزمان کلیم شاہ شاہ،کامران شاہ، امجد شاہ اور عقیل کے خلاف زیر دفعہ 324/355/342/147/149 ت پ مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کو گرفتار کر کے مصروف تفتیش ہے۔

ڈی پی او نے کہاکہ گرفتار ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرارواقعی سزادلوائی جائے گی، ڈی پی او نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلا تفریق بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں گے۔