Live Updates

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مواصلاتی رابطوں کا عالمی دن ہفتہ کو منایا گیا

ہفتہ 17 مئی 2025 14:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مواصلاتی رابطوں کا عالمی دن ہفتہ( 17 مئی) کو منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد انٹرنیٹ کے فوائد سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔یہ دن عالمی مواصلات میں جدت ، مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی معاشرے میں اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اطلاعاتی رابطوں کا دن نہ صرف جدید رابطہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ انسانیت کو جوڑنے کے ایک طویل سفر کی یاد دلانے کے ساتھ ساتھ ہمیں یہ موقع بھی فراہم کرتا ہے کہ ہم یہ جان سکیں کہ ہم نے اس سفر میں کیا کھویا ،کیا پایا اور آگے کہاں جانا ہے۔

اس دن کو پہلی بار 17 مئی 1969 کو منایا گیا تاکہ 1865 میں بین الاقوامی ٹیلی گراف کنونشن پر دستخط اور انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے قیام کو یاد رکھا جا سکے۔ رواں سال 2025 اس حوالے سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آئی ٹی یو اپنے قیام کی 160 ویں سالگرہ منا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ رابطے کے ذرائع نے ہماری زندگیوں ،معیشتوں اور معاشروں کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ مواصلاتی رابطوں کے عالمی دن کی مناسبت سے سرکاری و غیر سرکاری اور نجی اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات