ایس ایس پی انوسٹی گیشن ایبٹ آباد کی ہدایت ، شعبہ تفتیش تھانہ میرپور نے دو الگ مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 17 مئی 2025 14:03

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایبٹ آباد طاہر اقبال خان کی خصوصی ہدایت پر شعبہ تفتیش تھانہ میرپور نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو الگ مقدمات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پہلے مقدمہ علت 592 بتاریخ 15 مئی 2025ءبجرم 377 پی پی سی 53CP تھانہ میرپور میں ملزم جاوید عرف جیدی ولد محمد زمان سکنہ آفیسر کالونی میرپور اور دوسرے مقدمہ علت 502 بتاریخ 30 اپریل 2025ءبجرم 498b/506/34 پی پی سی 25d TGA 37 CPA تھانہ میرپور میں ملزم انس ولد اخلاق سکنہ کھڑیاں سکندر آباد کو گرفتار کیا گیا۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن طاہر اقبال خان کی جانب سے جملہ آفیسر انچارج انوسٹی گیشن تھانہ جات ضلع ایبٹ آباد کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد حل کریں اور ایسے مقدمات جن میں ملزمان کی گرفتاری ابھی تک عمل میں نہیں لائی گئی ، کو جلد نمٹا یا جائے۔انہوں نے کہا کہ شعبہ تفتیش ملزمان اشتہاری و دیگر کی گرفتاریاں فوری یقینی بنا کر مدعیان کو انصاف دلوائے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :