Live Updates

چوہدری خلیق الزماں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، محفوظ النبی

ہفتہ 17 مئی 2025 18:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)چوہدری خلیق الزماں 20ویں صدی میں جنوبی ایشیا کی تاریخ کا درخشاں باب ہیں ان کی جنگ بلقان میں ترکوں کی امداد کا مشن سیاسی زندگی کا نقظہ آغاز ہے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کی پاکستان کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان تاثرات کا اظہار معروف سماجی رہنما محفوظ النبی خان نے تحریک پاکستان کے سرکردہ رہنما چوہدری خلیق الزماں کی 52ویں برسی کے موقع پر ایک بیان میں کیا محفوظ النبی خان نے کہا کہ چوہدری خلیق الزماں ان شخصیات میں سب سے زیادہ نمایاں ہیں جنہوں نے قائد اعظم کی فرمائش پر ایک معاہدہ کے ذریعے غیر منقسم ہند میں 1937کے انتخابات میں مسلم نشستوں پر واضح کامیابی حاصل کرنے والے مسلم یونیٹی بورڈ کو آل انڈیا مسلم لیگ میں ضم کیا تھا انہوں نے کہا کہ چوہدری خلیق الزماں کو ملکی پہلی سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر و پہلے صدر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے جبکہ چوہدری خلیق الزماں مشرقی پاکستان کے گورنر بھی رہے جن کا تذکرہ بنگلہ دیش کی سرکاری ویب سائیڈ پر بطور خراج تحسین کے موجود ہے مرحوم نے پاکستان کو دولخت ہونے سے بچانے کے لیے تمام تر سیاسی کوششیں بھی کیں انہوں نے مزید کہا کہ سفارت کاری کے محاذ پر بندونگ کانفرنس میں بحیثیت سیکریٹری غیر وابستہ ممالک کی تحریک اور اعلامیہ کی تیاری میں اہم کردار تھا اور یہی ہے وجہ ہے کہ لیاقت علی خان کی وزارت عظمی کے دور میں انڈونیشیا کی جدوجہد آزادی کے بعد چوہدری خلیق الزماں نے ڈاکٹر سوئیکارنو کا وہ اعتماد حاصل کیا جس کا مظہر 1965 کی پاک بھارت جنگ میں اس انڈونیشیا کی غیر معمولی حمایت کے طور پر سامنے آیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات