Live Updates

شاہ محمود قریشی دِل میں تکلیف کے باعث جیل سے ہسپتال منتقل

ہفتہ 17 مئی 2025 18:32

شاہ محمود قریشی دِل میں تکلیف کے باعث جیل سے ہسپتال منتقل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2025ء)پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف کی وجہ سے جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف کی وجہ سے سے جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو نماز فجر کے بعد پی آئی سی منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف محسوس ہوئی تھی اور طبیعت نہ سنبھلنے کی وجہ سے انہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے پی آئی سی منتقل کیا گیا۔شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ابتدائی طبی امداد فراہم کیے جانے کے بعد مختلف قسم کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات