Live Updates

پی ٹی آئی نے سیز فائر کرنی ہے تو ریاست مخالف چیزیں بند کرے،عرفان صدیقی

ہفتہ 17 مئی 2025 20:30

پی ٹی آئی نے سیز فائر کرنی ہے تو ریاست مخالف چیزیں بند کرے،عرفان صدیقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2025ء)سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سیز فائر کرنی ہے تو ریاست مخالف چیزیں بند کرے ، سیز فائر اس وقت ہوتا ہے جب دوطرف سے فائر ہورہا ہو ،ہماری طرف سے کوئی فائر نہیں ہوا ، جتنی فائرنگ ہورہی ،پی ٹی آئی کی طرف سے ہورہی ،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی کیا ، آئی ایم ایف کو خطوط لکھے کہ پاکستان کو پیسے نہ دو ،پی ٹی آئی نے یورپی پارلیمنٹ اور امریکی کانگریس مین کو پاکستان کے خلاف بھڑکایا ،پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا کو اداروں کے خلاف غلیظ مہم پر لگایا ہے ، اگر سیز فائر کرنا ہے تو پی ٹی آئی یہ تمام چیزیں بند کردے ، پی ٹی آئی اپنی طرف سے سیز فائر کرے ،پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے سنجیدہ اور بااختیار ٹیم بنائے ، مسلم لیگ ن مذاکرات سے انکاری نہیں ، مسائل بات چیت سے حل ہونے چاہئیں ، پی ٹی آئی سے مذکرات کے دروازے بند نہیں ہیں ، پی ٹی آئی آجائے اور سنجیدہ ایجنڈا کے تحت مذاکرات کرے ،وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو کھلم کھلا پیشکش کی کوئی خفیہ ایلچی نہیں بھیجا ، ہم خفیہ ایلچی بھیجنے پر یقین نہیں رکھتے تحریک انصاف نے خود مذاکرات بیچ میں چھوڑے تھے ، پی ٹی آئی خود چل کر سپیکر کے پاس گئی اور ایجنڈا طے کرکے مذاکرات شروع کیے ، پی ٹی آئی سنجیدہ مذاکرات کرنا چاہتی تو بالکل کرے ، پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی کو مکمل اختیار دے ، مسئلہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی میں کسی کے پاس مذاکرات کا اختیار نہیں ،پی ٹی آئی کا چیئرمین تو بنایا گیا لیکن بانی کا حکم ہی حکم آخر ہے ، بانی سے ملاقات کی شرط عائد کرکے مذاکرات آگے چلانے کی بات کی جاتی ہے ، پی ٹی آئی کا جو گروپ جاتا بانی کا نیا پیغام لاتا ، ایسے مذاکرات نہیں چل سکتے ، پی ٹی آئی سنجیدگی سے بات چیت کرنا چاہتی ہے تو ہمارے دروازے کھلے ہیں ،اگرکھیل تماشہ کرنا ہے اور مذاکرات بیچ میں چھوڑ کر اٹھ جانا ہے تو ایسے مسئلہ حل نہیں ہوگا ،حکومت کی جانب سے مذاکرات میں کوئی رکاوٹ نہیں ، مذاکرات کے معاملہ پر پی ٹی آئی کی قیادت میں یکجہتی نہیں ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات