Live Updates

امریکا نے پاکستان کی 18 کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی

جن کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان کمپنیوں پر پاکستان کے اسٹریٹجک پروگرام سے تعلق کا الزام تھا، وزیر خارجہ کا انکشاف

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 مئی 2025 21:05

امریکا نے پاکستان کی 18 کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 17 مئی 2025ء ) امریکا نے پاکستان کی 18 کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کی کئی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس کے دوران وزیر خارجہ نے بتایا کہ امریکا نے پاکستان کی 18 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی، ان کمپنیوں پر پاکستان کے اسٹریٹجک پروگرام سے تعلق کا الزام تھا۔

وزیر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا کہ پاکستان کی 18 کمپنیوں پر امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے تجارتی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ جن کمپنیوں پر اسٹریٹجک پروگرام سے تعلق کا الزام لگا کر پابندیاں عائد کی گئیں، ان کمپنیوں کی جانب سے اسٹریٹجک پروگرام سے منسلک ہونے کی تردید کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ماضی میں بھی اس طرع کے الزامات لگائے جا چکے ہیں۔ اسحاق ڈار نے الزام عائد کیا کہ امریکی اقدامات تجارتی اداروں کیلئے ٹیکنالوجی تک رسائی میں روکاوٹ پیدا کرتے ہیں، امریکا کے ایسے متعصبانہ اقدامات سیاسی ہیں۔

وزیر خارجہ کے اس انکشاف کے بعد ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکا نے پاکستان کی کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے کا اقدام مارچ 2025 میں اٹھایا تھا۔ امریکا نے پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک کی کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کیں۔ امریکا نے پاکستان سمیت چین، متحدہ عرب امارات سمیت آٹھ ممالک کی 70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں عائد کی تھیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی پابندی کی زد میں آنے والی ان کمپنیوں میں 19 پاکستانی، 42 چین اور 4 متحدہ عرب امارات سمیت ایران، تائیوان، فرانس، افریقہ، سینیگال اور برطانیہ کی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ امریکی حکومت کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ جن کمپنیوں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں وہ امریکہ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے منافی کام کر رہی ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات