بھارتی فوجیوں نے سامبا میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا

ہفتہ 17 مئی 2025 22:50

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع سانبا میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تلاشی آپریشن ضلع کے نگل،چلاڈانگا،گوران اور ملحقہ جنگلاتی علاقوں میں شروع کیا گیا۔ آپریشن میںبھارتی فوج اور پیراملٹری دستے حصہ لے رہے ہیں۔حکام نے بتایاکہ تلاشی آپریشن علاقے میں مشتبہ نقل وحرکت دیکھے جانے کے بعد شروع کیا گیا۔آخری اطلاعات تک بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔